تاریخ شائع کریں2024 15 December گھنٹہ 23:06
خبر کا کوڈ : 660865

شام خدا کے فضل سے نوجوانوں کے ہاتھوں آزاد ہو گا: رہبر انقلاب

شام صیہونیوں کا قبرستان بن جائیگا۔ تاہم اس کے لیے وقت در کار ہے:سپاہ پاسداران انقلاب
شام خدا کے فضل سے نوجوانوں کے ہاتھوں آزاد ہو گا: رہبر انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے دفاع مقدس کے بہترین تحقیقی کاموں کے انتخاب کے دو سالہ فیسٹیول میں خطے اور دنیا کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران جہادی مردوں اور عورتوں کی سرزمین ہے اور آج عالم اسلام جہاد کا میدان ہے  اور ہم ملک کی سلامتی و خود مختاری، اپنے نظام، قومی مفادات، تاریخ اور زمین کی دل و جان سے حفاظت کریں گے ۔

میجر جنرل سلامی نے شام کی صورت حال کے بارے میں کہا کہ آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ یہ غیر ملکی طاقتیں جو شام میں آگ بھڑکا رہی ہیں، کس طرح بھوکے بھیڑیوں کی طرح صحرا میں ایک اکیلے ہرن کی جان پر گرے اور اس کے جسم کا ایک ایک ٹکڑا کاٹ رہے ہیں۔ صہیونی جنوبی سرزمین ، دوسرا شمالی سرزمین اور تیسرا مشرقی سرزمین کو ہتھیانے کی کوشش میں ہے جبکہ شامی عوام بھٹک رہے ہیں اور وہ غیر یقینی مستقبل کی صورتحال سے دوچار ہیں۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ جب تک ہم وہاں تھے شامی لوگ اس وقت تک خوشحال زندگی گذار رہے تھے اس لئے کہ ہم شام کی سرزمین کے کسی بھی حصے کو اپنی سرزمین میں شامل کرنے کے درپے نہیں تھے بلکہ ہم شامی عوام کو ان کا مقام  دلوانا چاہتے تھے اور ہم وہاں اس لئے گئے تا کہ مسلمانوں کا وقار مجروح نہ کیا جائے۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شام خدا کے فضل سے نوجوانوں کے ہاتھوں آزاد ہو گا۔ اور صیہونیوں کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی اور شام صیہونیوں کا قبرستان بن جائیگا۔ تاہم اس کے لیے وقت در کار ہے اور بڑی استقامت، بڑی محنت، عزم و ایمان کی ضرورت ہے اور عالم اسلام کے نوجوان مجاہدین میں صیہونیوں کو شکست دینے کے لیے ضروری ایمان، ولولہ اور حوصلہ موجود ہے اور وہ یہ کرکے رہیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcaiwnim49nia1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ