ہم دشمن کے سامنے ہرگز جھکنے والے نہیں ہیں:حزب اللہ
ہمیں امید ہے کہ شام کی نئی حکومت بھی اسرائیل کو دشمن سمجھے گی.شیخ نعیم قاسم
شیئرینگ :
حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ہم نے شام کی حمایت کی کیونکہ اس کا موقف اسرائیل دشمنی پر مبنی تھا اور ہمیں امید ہے کہ شام کی نئی حکومت بھی اسرائیل کو دشمن سمجھے گی اور اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے گریز کرے گی۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ نے تحریک مزاحمت کے خلاف دشمن کے عزائم کو ناکام بنادیا اورآباد کاروں کو بھاگنے سے پر مجبور کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کے سامنے ہرگز جھکنے والے نہیں ہیں اور نا ہی ہم ہتھیار ڈالیں گے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی درجنوں بار خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے معاہدے پر عملدرآمد کی خاطر اسرائیل کی جانب سے کی جانے والے خلاف ورزیوں پر صبر کیا ہے اور متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ اس بارے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
انہوں نے شام کے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شام میں نئی حکومت کے قیام میں تمام فریقوں کو شامل کیا جائے گا۔
شیخ نعیم قاسم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہمیں یقین کے شام کے واقعات کا لبنان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ شامی عوام کی مرضی کے مطابق اس ملک میں امن و استحکام پیدا ہوگا۔