تاریخ شائع کریں2024 16 December گھنٹہ 23:00
خبر کا کوڈ : 660986

یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی مسلسل فوجی جارحیت پر شدید ردعمل

ایران کی وزارت خارجہ نے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی مسلسل فوجی جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی مسلسل فوجی جارحیت پر شدید ردعمل
رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی مسلسل فوجی جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ صیہونی رجیم کے ہاتھوں غزہ میں جاری نسل کشی کی حمایت میں  یمن کے خلاف فضائی جارحیت کے مرتکب ہورہے ہیں جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بقائی نے یمن کی فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کو سراہتے ہوئے عالمی برادری اور مسلم ممالک سے اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔
 
انہوں نے عالمی برادری سے یمن کے مظلوم عوام پر امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے جاری فوجی جارحیت کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔
https://taghribnews.com/vdcev78ppjh8poi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ