تاریخ شائع کریں2024 16 December گھنٹہ 23:35
خبر کا کوڈ : 660992

ترکی کی عراقی کردستان کے قریب فوجی نفری میں اچانک اضافے کی اطلاع

ترکی نے عراق کے شہر نینویٰ میں اپنے اہم ترین اڈوں میں فوجیوں کی تعداد میں اچانک اضافہ کر دیا۔
ترکی کی عراقی کردستان کے قریب فوجی نفری میں اچانک اضافے کی اطلاع
تقریب نیوز(تنا) نے المعلومہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے  کہ ترک فوج نے عراقی کردستان کی سرحدی پٹی سے 16 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پانچ پہاڑی علاقوں پر خفیہ طور پر مواصلاتی نظام نصب کیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ مواصلاتی نظام کی تنصیب فوجی مقاصد کے لئے یا سویلین اہداف کے لئے۔ دریں اثنا، ترک موبائل فون لائنیں سرحدی پٹی سے بہت دور فعال ہیں اور یہ مسئلہ عراقی کردستان کے قریب مذکورہ مواصلاتی نظام کی تنصیب کے بارے میں کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

 نیز باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ترکی نے عراق کے شہر نینویٰ میں اپنے اہم ترین اڈوں میں فوجیوں کی تعداد میں اچانک اضافہ کر دیا ہے۔

 مذکورہ ذریعے نے مزید کہا کہ بعشیقہ کے قریب  زیلیکان اڈے پر گزشتہ تین دنوں سے ترک اسپیشل فورسز کی بکتر بند گاڑیوں کی آمد کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ 

موصل سے 40 کلومیٹر دور ترکی کے سب سے بڑے اور اہم ترین اڈے میں ان افواج کی تعداد میں اچانک اضافے نے بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی شام کی طرح عراق میں بھی امریکی صیہونی منصوبے کی تکمیل میں علاقائی مہرے کا کردار ادا کرنے لگا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb9gb05rhb09p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ