تاریخ شائع کریں2024 17 December گھنٹہ 16:53
خبر کا کوڈ : 661085

امریکہ اور برطانیہ کا یمن کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری

امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے حجہ کے علاقے میدی میں بحیص پر شدید بمباری کی
امریکہ اور برطانیہ کا یمن کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری
امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے حجہ کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں۔ دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے امریکہ کو سخت انتباہ دیا ہے۔ ادھر یمن کی مسلح افواج نے صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے حجہ کے علاقے میدی میں بحیص پر شدید بمباری کی۔ اس بمباری میں ہونے والے ممکنہ نقصان کی رپورٹ ابھی نہیں ملی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن کے خلاف جارحیت کا ارتکاب صیہونی جارحیت کے جواب میں یمن کی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں اور صیہونی بحری جہازوں پر کئے جانے والے ڈرون اور میزائل حملوں سے بوکھلاہٹ میں کئے جارہے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی بندر گاہ کی طرف جانے والی صیہونی اور دوسرے بحری جہازوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے جاتے رہے ہیں اور یمن کی مسلح افواج نے بارہا تاکید کی ہے کہ جب تک غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت اور اس علاقے کا محاصرہ جاری ہے صیہونی بحری جہازوں اور اس سے متعلق مال بردار بحری جہازوں پر حملے ہوتے رہیں گے۔

یمن کی مسلح افواج کی جانب سے یہ حملے بحیرہ روم، بحیرہ احمر اور باب المندب میں کئے جاتے رہے ہیں۔یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے امریکہ کو سخت ترین انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ علاقے میں اپنے لئے جہنم کے دروازے کھول رہا ہے۔ انصارللہ کے ایک سینیئر رہنما عبد الرحمان الاہنومی نے ایکس پیج پر امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ علاقے میں کشیدگی بڑھا کر اپنے لئے ہی جہنم کے دروازے کھول رہا ہے جبکہ وہ علاقے میں اپنے مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امریکی مفادات ہمارے نشانے پر ہیں اور امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfcydvtw6dvxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ