تاریخ شائع کریں2024 18 December گھنٹہ 12:49
خبر کا کوڈ : 661166

اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف قرارداد منظور

کینیڈا روایتی طور پر ہر سال ایران کے خلاف قرارداد پیش کرتا ہے۔ اس سال قرارداد میں ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف قرارداد منظور
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے۔

تقریب نیوز(تنا): غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کینیڈا کی جانب سے ایران کے خلاف پیش کی گئی قرارداد منظور کی گئی ہے۔

کینیڈا روایتی طور پر ہر سال ایران کے خلاف قرارداد پیش کرتا ہے۔ اس سال قرارداد میں ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

قرارداد کے حق میں 80، مخالفت میں 27 ووٹ آئے جبکہ 68 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور ہونے والی قراردادیں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے برعکس علامتی ہوتی ہیں اور ان پر عمل درآمد لازمی نہیں ہوتا۔

فلسطینیوں کی نسل کشی میں صیہونی ریاست کی حمایت کرنے والا کینیڈا اس قرارداد کے ذریعے ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ شروع کرنا چاہتا ہے۔

ماضی میں بھی اوٹاوا نے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا اور ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcfvydvvw6dvya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ