یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے یافا (تل ابیب) میں دشمن کے دو حساس اور اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز ( تنا)نے یمنی چینل المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں حساس صہیونی تنصیبات پر میزائل حملوں کا دعوی کیا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے یافا (تل ابیب) میں دشمن کے دو حساس اور اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی دو جدید ترین سپرسونک بیلسٹک میزائلوں فلسطین 2 کے ذریعے انجام دی گئی جس نے اللہ کے فضل سے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ یہ کارروائی صیہونی حکومت کی جانب سے صنعا کے دارالحکومت اور الحدیدہ صوبے میں سویلین تنصیبات پر حملوں کے جواب میں کی گئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی جارحیت یمنی افواج اور عوام کو ان کے دینی اور اخلاقی فرض کی ادائیگی، خاص طور پر غزہ میں ہونے والے قتل عام کے خلاف جواب دینے سے نہیں روک سکتی۔