نتن یاہو کو یمنیوں کو دھمکانے سے پہلے اپنے اقدامات کے نتائج پر غور کرنا چاہیے کیونکہ اس کے نتائج میں جعلی اسرائیلی ریاست کا خاتمہ شامل ہے
شیئرینگ :
صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے بیان کے جواب میں یمنی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
المسیرہ نیوز کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے نتن یاہو کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی نابودی حتمی ہے۔
نتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل ایران کے دیگر پراکسیز کی طرح انصاراللہ پر بھی شدید حملہ کرے گا۔ صہیونی وزیراعظم کے اس بیان کے بعد یمنی رہنماؤں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے نتن یاہو کے بیان کے جواب میں کہا کہ اسرائیل یقینا نابود ہو کر رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نتن یاہو کو یمنیوں کو دھمکانے سے پہلے اپنے اقدامات کے نتائج پر غور کرنا چاہیے کیونکہ اس کے نتائج میں جعلی اسرائیلی ریاست کا خاتمہ شامل ہے۔
انہوں نے پیش گوئی کی کہ نتن یاہو اپنے جرائم کی وجہ سے قید ہوگا یا اقتدار سے ہٹادیا جائے گا۔ اقتدار بچانے کے لئے عسکری طاقت کا استعمال زیادہ دیر تک کارگر نہیں ہوگا۔
اس سے قبل انصاراللہ نے ایک سال میں پہلی بار ایک امریکی ایف-18 جنگی طیارے کو بحیرہ احمر کے اوپر نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ تحریک نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ایک امریکی طیارہ بردار جہاز کو بھی ہدف بنایا ہے۔