تاریخ شائع کریں2024 23 December گھنٹہ 15:26
خبر کا کوڈ : 661718

برطانوی فوج میں استعفی دینے کی شرح میں تشویشناک اضافہ

برطانوی حکام کی دیگر ممالک میں عسکری مداخلت نے فوج کو نفسیاتی الجھن سے دوچار کر دیا ہے جس کے باعث استعفی کی شرح میں حیران کن حدتک اضافہ ہوا ہے
برطانوی فوج میں استعفی دینے کی شرح میں تشویشناک اضافہ
برطانوی فوج میں استعفی دینے کے رجحان کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ 

عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانوی فوج میں مستعفی ہونے کا رجحان بحران کی حد تک بڑھتا جارہا ہے۔

روزنامہ ٹیلی گراف نے رپورٹ دی ہے کہ گذشتہ موسم گرما میں تنخواہوں میں ریکارڈ اضافے کے باوجود مستعفی ہونے والے برطانوی فوجیوں کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں 15 ہزار سے زائد فوجی مستعفی ہو چکے ہیں۔

یہ بحران لندن حکومت کی جانب سے  فوجیوں کی اجرتوں میں 6 فیصد اضافے کے باوجود شدت پکڑ رہا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے اعتراف کیا ہے ملک کی مسلح افواج کو اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔

دوسری طرف دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام کی دیگر ممالک میں عسکری مداخلت نے فوج کو نفسیاتی الجھن سے دوچار کر دیا ہے جس کے باعث استعفی کی شرح میں حیران کن حدتک اضافہ ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcizzaqvt1aqy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ