تاریخ شائع کریں2025 29 January گھنٹہ 14:30
خبر کا کوڈ : 665834

فلسطینی قوم اپنی مقدس سرزمین سے دستبردار نہیں ہوگی

ہم ایک بار پھر دنیا پر ثابت کریں گے کہ فلسطینی قوم اپنی مقدس سرزمین اور وطن سے دستبردار ہوئی ہے اور نہ ہی ہوگی اور اس سلسلے میں وہ ہر قیمت چکانے کو تیار ہے
فلسطینی قوم اپنی مقدس سرزمین سے دستبردار نہیں ہوگی
حماس کے سینئر رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی، صیہونیوں کی سب سے بڑی شکست کی علامت ہے۔

حماس کے سینئر رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ آج بنیامین نیتن یاہو اور ایتمار بن گویر کی قیادت میں قابض حکومت کی فلسطینیوں کو زبردستی ان کے وطن سے باہر منتقل کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔

حسام بدران نے کہا کہ ہم ایک بار پھر دنیا پر ثابت کریں گے کہ فلسطینی قوم اپنی مقدس سرزمین اور وطن سے دستبردار ہوئی ہے اور نہ ہی ہوگی اور اس سلسلے میں وہ ہر قیمت چکانے کو تیار ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی قوم ناقابل تسخیر ہے، اور وہ ہرگز شکست تسلیم نہیں کرسکتی اور ان کی شمالی غزہ کی پٹی میں واپسی کا منظر، قابضین کی بہت بڑی شکست، اور ان کی پسپائی کا غماز ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbfsb0arhb0wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ