تاریخ شائع کریں2025 29 January گھنٹہ 14:42
خبر کا کوڈ : 665837

غزہ جنگ بندی فلسطینی آزاد ریاست کا پیش خیمہ ثابت ہوگی

ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا
غزہ جنگ بندی فلسطینی آزاد ریاست کا پیش خیمہ ثابت ہوگی
وینزویلا کے صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کو غزہ جنگ میں تاریخی فتح حاصل ہوئی۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے فلسطین کے بارے میں اپنے تازہ ترین موقف میں کہا کہ فلسطینی قوم کو غزہ جنگ میں تاریخی فتح حاصل ہوئی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ 

نکولس مادورو نے کہا کہ 25 ممالک کے دو سو سے زیادہ کرائے کے ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو ملک میں فتنہ پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں صدر کی تبدیلی وینزویلا اور امریکہ کے درمیان نئے اور فائدہ مند تعلقات پیدا کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں نے معاہدوں کی خلاف ورزی کی اور وینزویلا میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی۔
https://taghribnews.com/vdcexn8pfjh8pvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ