مسلمانوں کو چاہیے کہ مشکل اور بحرانی حالات میں مزاحمتی تحریک کی حمایت کریں اور اللہ سے دعا کریں کہ وہ مسلمانوں اور دیگر دنیا کے لوگوں کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین محمد محمدی گلپایگانی نے حرم مطہر رضوی (ع) کے قدس ہال میں منعقدہ چالیسویں بین الاقوامی قرآن کریم مقابلہ جات کے افتتاحیہ تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ ایرانی عوام کو حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کی صورت میں اللہ کی طرف سے ایک عظیم نعمت ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ آنسو بہاتے ہوئے حضرت رضا علیہ السلام کے ضریح مطہر کی طرف دیکھتے ہیں اور اپنے ماضی کے گناہوں پر نادم ہو کر توبہ کرتے ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین گلپایگانی نے کہا کہ مکتبِ اہل بیت علیہم السلام میں دعا و مناجات اور اللہ تبارک و تعالی سے ارتباط کے کچھ خاص آداب ہیں، جن میں سے ایک "دعا میں ادب کا خیال" رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن انسانیت کے دشمنوں کی پہچان کراتا ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ مشکل اور بحرانی حالات میں مزاحمتی تحریک کی حمایت کریں اور اللہ سے دعا کریں کہ وہ مسلمانوں اور دیگر دنیا کے لوگوں کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے۔
آیت اللہ گلپائگانی نے غزہ کی صورتحال اور وہاں اسلام دشمنوں کی طرف سے بے رحمانہ قتل عام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگیں اور مظالم واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ مزاحمت ابھی زندہ ہے اور ہمیشہ باقی رہے گی۔