تاریخ شائع کریں2025 29 January گھنٹہ 14:52
خبر کا کوڈ : 665840

فلسطینی مقاومت کے تمام مقاصد حاصل ہو چکے ہیں

فلسطینی عوام کی مزاحمت نے ثابت کر دیا کہ اگر حقیقی معنوں میں استقامت اور عزم موجود ہو تو کامیابی یقینی ہوتی ہے
فلسطینی مقاومت کے تمام مقاصد حاصل ہو چکے ہیں
سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے سربراہ جنرل علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ دنیا صہیونی حکومت پر فلسطین کی جیت کا اعتراف کررہی ہے فلسطینی عوام اور ان کے حامیوں کی استقامت ہی اس کامیابی کی بنیاد بنی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار خطے میں جنگ وسیع ہوئی۔ ایران۔ یمن، عراق، اور حزب اللہ لبنان نے بھی اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے اس جنگ میں بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مزاحمت نے ثابت کر دیا کہ اگر حقیقی معنوں میں استقامت اور عزم موجود ہو تو کامیابی یقینی ہوتی ہے۔

سردار حاجی زادہ نے کہا کہ آج پوری دنیا یہ تسلیم کر رہی ہے کہ فلسطین فتح یاب ہوا ہے۔ صہیونی حکومت غزہ میں اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی جبکہ فلسطینی مقاومت کے تمام مقاصد حاصل ہو چکے ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیشہ حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور بعض لوگ اندرون اور بیرون ملک اس پروپیگنڈے کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن اب تمام معاملات سب پر واضح ہوچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdci5waqut1aqv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ