تاریخ شائع کریں2025 29 January گھنٹہ 14:55
خبر کا کوڈ : 665841

صہیونی دھمکی مسترد/ انروا کا غزہ میں کام جاری رہے گا

انروا کسی اتفاق کے نتیجے میں وجود میں نہیں آئی بلکہ اسے اقوام متحدہ کی جانب سے مشن سونپا گیا ہے کہ جسے اس نے ہر حال میں انجام دینا ہے
صہیونی دھمکی مسترد/ انروا کا غزہ میں کام جاری رہے گا
اقوام متحدہ کے ترجمان برائے سیکرٹری جنرل اسٹیفن دوجارک نے غزہ کی پٹی میں امداد رسانی پر تاکید کی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں اسٹیفن دوجارک نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ریلیف اینڈ ورکس - انروا کی جانب سے غزہ کی پٹی میں کام جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے ترجمان برائے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یو این آر ڈبلیو اے اس وقت تک کام جاری رکھے گی کہ جب تک وہ اپنے مشن کو جاری رکھنے سے مکمل طور پر قاصر نہیں ہو جاتی۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اسٹیفن دوجارک نے زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انروا کسی اتفاق کے نتیجے میں وجود میں نہیں آئی بلکہ اسے اقوام متحدہ کی جانب سے مشن سونپا گیا ہے کہ جسے اس نے ہر حال میں انجام دینا ہے!
https://taghribnews.com/vdcjxiemvuqemoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ