تاریخ شائع کریں2025 29 January گھنٹہ 14:57
خبر کا کوڈ : 665842

امریکیوں نے معاہدہ توڑا جس سے بداعتمادی پیدا ہوگئی

اگر ہم ملک میں اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ اس موضوع پر گفت و شنید ہونی چاہیے تو یہ برابری کی بنیاد پر ہوگی، تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے
امریکیوں نے معاہدہ توڑا جس سے بداعتمادی پیدا ہوگئی
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کہا: ہم نے پہلے ہی معاہدے پر اتفاق کیا تھا لیکن امریکیوں نے معاہدے کو توڑا جس سے بداعتمادی پیدا ہوگئی جو اب مثبت بیانات سے ختم نہیں ہوگی۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دورہ افغانستان کے حوالے صحافیوں سے گفتگو  کی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا اہم پڑوسی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی مفادات کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔  
 
عراقچی نے کہا کہ افغان حکومت نے ایران میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کی اپنے ملک واپسی کے لئے لئے منظم اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کا کوئی پیغام بھیجا ہے؟ کہا کہ کوئی خاص پیغام موصول نہیں ہوا اور یہ مسائل میڈیا میں اٹھائے جارہے ہیں۔ البتہ یورپ کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ہم دوسرے فریق کے موقف کا انتظار کر رہے ہیں۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر ہم ملک میں اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ اس موضوع پر گفت و شنید ہونی چاہیے تو یہ برابری کی بنیاد پر ہوگی، تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے ہی معاہدے پر اتفاق کیا تھا لیکن انہوں نے عہد شکنی کی اور اس وجہ سے بداعتمادی پیدا ہوگئی ہے جسے مثبت بیانات کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا بلکہ ہم فریق مقابل کی عملی کارکردگی دیکھیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcaymniu49nia1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ