تاریخ شائع کریں2025 30 January گھنٹہ 13:48
خبر کا کوڈ : 665934

انصار اللہ کی لبنانی اور فلسطینی شہریوں کی گھروں کو واپسی پر مبارکباد

انصار اللہ نے استکباری دشمن کے حملوں اور جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے لبنان اور فلسطین کی مزاحمت کے جائز اقدام کی حمایت کی
انصار اللہ کی لبنانی اور فلسطینی شہریوں کی گھروں کو واپسی پر مبارکباد
یمن کی تحریک انصار اللہ نے لبنان اور فلسطین کے شہریوں کی ان کے گھروں کو واپسی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزاحمت کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔

یمن کی تحریک انصار اللہ نے ایک بیان میں جنین کیمپ اور مقبوضہ مغربی کنارے پر صیہونی حکومت کے حملوں، فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کی جبری بے دخلی کی مذمت کی ہے۔

 اس بیان میں انصار اللہ نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر قابض رژیم کی شدید مذمت کی ہے۔
 انصار اللہ نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری منتقلی کے حوالے سے امریکی صدر کے حالیہ بیانات کو فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور صیہونیت نوازی کی بدترین شکل قرار دیا۔

 یمنی تحریک نے زور دے کر کہا کہ لبنان اور غزہ میں صیہونی رژیم کی طرف سے قوانین کی خلاف ورزیوں کا اصل سبب امریکہ ہے۔

انصار اللہ نے استکباری دشمن کے حملوں اور جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے لبنان اور فلسطین کی مزاحمت کے جائز اقدام کی حمایت کی۔

یمنی مزاحمت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری عوامی انتفاضہ، فوج اور مزاحمت کے ساتھ کے اظہار یکجہتی کی علامت ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc1pqe02bqeo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ