تاریخ شائع کریں2025 30 January گھنٹہ 13:51
خبر کا کوڈ : 665935

پاکستان: صدر نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

پاکستان سے موصولہ خبروں کے مطابق الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کا ترمیمی بل دوہزار پچیس، صدر زرداری کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے
پاکستان: صدر نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے۔ صدر کے دستخط کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل دوہزار پچيس قانون بن گیا ہے۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) بل دو ہزار پچیس (پیکا) کی توثیق کردی۔

صدر نے پیکا ایکٹ بل کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل دوہزار پچیس پر بھی دستخط کردیے۔ پاکستان سے موصولہ خبروں کے مطابق الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کا ترمیمی بل دوہزار پچیس، صدر زرداری کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے، اس سے قبل یہ بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور کیا گیا تھا، پیکا ترمیمی بل کے خلاف صحافیوں نے پارلیمنٹ کی کارروائی سے واک آؤٹ بھی کیا تھا۔

پیکا ایکٹ ترمیمی بل دوہزارپچیس کے اہم نکات کے مطابق فیک نیوز پر تین سال قید، بیس لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جا سکیں گی۔ جرم پر اکسانا، جعلی یا جھوٹی رپورٹس کی اشاعت، اسی طرح اسلام و پاکستان مخالف اور عدلیہ اور فوج کے خلاف مواد غیر قانونی شمار ہو گا۔
https://taghribnews.com/vdcdsk09kyt09n6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ