تاریخ شائع کریں2025 30 January گھنٹہ 15:20
خبر کا کوڈ : 665948

حماس: آج مزید تین صہیونیوں اور پانچ تھائی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کے روز تین صہیونی قیدیوں اور پانچ تھائی شہریوں کو رہا کیا جائے گا۔
حماس: آج مزید تین صہیونیوں اور پانچ تھائی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا
حماس کے عسکری ونگ القسام نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت آج مزید تین صہیونیوں اور پانچ تھائی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کے روز تین صہیونی قیدیوں اور پانچ تھائی شہریوں کو رہا کیا جائے گا۔

ایک بیان میں ابو عبیدہ نے کہا کہ آج رہائی پانے والے قیدیوں میں 29 سالہ اربیل یہود، 80 سالہ گاڈی موزیس اور 20 سالہ اسرائیلی فوجی اگام برگر شامل ہیں جبکہ پانچ تھائی شہری بھی آج رہا کیے جائیں گے جن کے نام عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

صہیونی یرغمالیوں کے بدلے میں اسرائیل 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdchkmn-623n-wd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ