تاریخ شائع کریں2025 6 February گھنٹہ 15:46
خبر کا کوڈ : 666750

فلسطین کے بارے میں پاکستان کا موقف واضح ہے

فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، دفتر خارجہ پاکستان
فلسطین کے بارے میں پاکستان کا موقف واضح ہے
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین کے بارے میں پاکستان کا موقف واضح ہے، فلسطین کے لیے1967 سے پہلے کی سرحدوں کےساتھ دوریاستی حل کےحامی ہیں، غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں، ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے سے متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری چین کے دورے ہر ہیں، انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے بھی ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ون چائنہ اصول پر اپنی حمایت کی تجدید کی ہے، پاکستان ہانگ کانگ، بحیرہ جنوبی چین اور سنکیانگ ہر چین کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، فریقین نے پر امن اور خوشحال جنوبی ایشیا کو خطے کے مفاد میں قرار دیا اور افغانستان پر قریبی روابط کے تسلسل اور مسئلہ کے حل کی کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
https://taghribnews.com/vdcjimemyuqemaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ