انہوں نے کہا: ہمارے اسلامی معاشرے میں ایسی خامیاں ہیں جن سے دشمن فائدہ اٹھاتا ہے اور اپنے تقسیم کے منصوبے کو آگے بڑھاتا ہے اور ان عیبوں میں سے انتہا پسندی اور مذاہب کے درمیان بدگمانی بھی ہے
مغربی آذربائیجان میں رہبر معظم کے نمائندے اور ارومیہ کے امام جمعہ نے کہا: مغربی آذربائیجان میں سنی، شیعہ اور عیسائی شہداء کی موجودگی بھی مختلف نسلوں اور مذاہب کے درمیان اتحاد کو ظاہر کرتی ہے۔