رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے حج کے اخروی فوائد کا ذکر کرتے ہوئے حج کے ہر عمل کو عالم غیب اور عالمی روحانیت کا ایک دریچہ قرار دیا اور حجاج کرام سے فرمایا کہ تضرع، دعا، اخلاص اور بندگی سے دلوں کو ہر اس چیز سے پاک کر لیجئے جو یاد الہی میں رکاوٹ پیدا کرے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا: ہم ایک ایسے دور میں رہ رہے ہیں جہاں حکومتوں کی طاقت کم ہو رہی ہے اور شہریوں کی طاقت بڑھتی جا رہی ہے، ہمارا دور ایسے افراد کا دور ہے جو سوشل نیٹ ورک کے تحت طاقتور بن چکے ہیں اور حکومتوں پر اپنی مرضی مسلط کر سکتے ہیں۔