حضرت امام موسی ابن جعفر علیہ السلام نے شیعوں سے رابطے کو یقینی بنانے کے لئے وکالت کا منظم نیٹ ورک بنایا۔ اس نظام کے تحت آپ اس زمانے کے چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ بحرانوں سے نبردآزما ہوئے۔
عراق کے صدر عبداللطیف جمال راشد نے ایک بیان میں جنین میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ فرانس عراق اور فرانس کے درمیان تعلقات میں ایک فریم ورک تبدیلی تصور کیا جاتا ہے اور یہ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے پیر کے روز عراق کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورہ بغداد کے دوران قدس فورس کے سابق کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کے پاپولر موبلائزیشن یونٹس کے سیکنڈ ان کمانڈ شہید ابومہدی المہندس کے مقام شہادت پر حاضری دی.
آج (جمعرات) صبح بغداد جانے والی التاجی شاہراہ پر امریکی اتحادی افواج کے لیے امدادی سامان لے جانے والی گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ اس دھماکے کے ممکنہ جانی نقصان کی تفصیلات شائع نہیں کی گئی ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...