جنرل باقری نے کہا کہ جو چیز اسلامی جمہوریہ ایران میں سیکوریٹی کی صورت حال کی بہتری کا باعث بنی ہے وہ اسلام کے سپاہیوں کی بہادری، عوام کی جانب سے اس الہی حکومت ، اسلامی انقلاب اور رہبر کی حمایت ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں امن و امان مثالیہ ہے ۔
پاکستانی فوج کے سربراہ ، جنرل" سید عاصم منیر" نے ہفتے کی صبح ایک اعلی فوجی وفد کے ہمراہ، ایرانی فوج کے سربراہ جنرل" محمد باقری" سے فوجی ہیڈکوارٹر میں ملاقات و گفتگو کی ۔