اس سے قبل، بشار اسد نے گزشتہ مارچ میں اس بات پر زور دیا تھا کہ ایردوان کے ساتھ ان کی ملاقات کا انحصار شام سے ترکی کے انخلاء، انقرہ کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت بند کرنے اور شام کے خلاف جنگ سے پہلے کی صورت حال کی طرف واپسی پر ہے۔
مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ بینک سود کی شرح کا تعین نئی ترک حکومت کا سب سے اہم اقتصادی ایجنڈا ہے اور معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ اس ملک میں شرح سود موجودہ 8.5 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
قاہرہ میں ترکی کے سفارت خانے کے ناظم الامور "صالح موتلو شان»" نے کہا کہ رجب طیب ایروگان نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو دورہ ترکی کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔
صدر کو یونیورسٹیوں کے سربراہان سے لے کر عدالت کے اعلی ججوں کو تعیینات کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ موجودہ اپوزیشن کے اہلکار صدر مملکت کے ان اختیارات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔