صہیونی دشمن غزہ کی پٹی میں اکیلے کھل کھیلنا چاہتا تھا، لیکن مزاحمت کاروں کے مختلف محاذوں کے درمیان باہمی تال میل سے لبنان کی مزاحمت اس مدبھڑ کا جزو لاینفک بن چکی ہے۔
عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد کو نصیرت کیمپ میں شہید کیا جب کہ رات گئے رفح پر اسرائیلی بمباری میں 2 بچوں سمیت مزید 5 افراد شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں ایک برطانوی کشتی پر حملہ کیا ہے جبکہ صعدہ میں جدید امریکی ڈرون ایم کیو 9 کو میزائل سے ہدف بناکر تباہ کردیا ہے۔