عبداللطیف القانوع نے مسجد الاقصی پر صیہونی حملے کے ردعمل میں "الاقصی" چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا:انتہائی دائیں بازو کی صہیونی حکومت مذہبی جنگ کو بھڑکانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
عبداللطیف القانوع نے کہا: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا اپنی فسطائی اور انتہا پسند کابینہ کی تشکیل کے بعد سے ہمارے عوام کی ایک بڑی تعداد کو قتل کرنے پر فخر ظاہر کرتا ہے۔
ان کارروائیوں نے مغربی کنارے میں قوم کی مزاحمت اور استقامت کے ساتھ صہیونی دشمن سے قوت مدافعت چھین لی ہے۔ صیہونی حکومت کے سیکورٹی اور فوجی ڈھانچے کو زبردست دھچکا پہنچایا جس پر غاصبوں کو فخر تھا۔