افغانستان کے ایک سینیئر سیاسی عہدیدار، مولوی عبدالکبیر نے ہفتے کے روز برطانوی استعمار سے افغانستان کی آزادی کی 104ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں کہا: "ایران کے ساتھ پانی کا مسئلہ بڑی خوش اسلوبی سے حل ہو گیا ہے۔ یہ ہماری اچھی پالیسی اور دنیا کے ساتھ تعامل کی ایک مثال ہے۔"
صیہونی حکومت جو ہمیشہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کی زرخیز اراضی کو سنہ 1948 میں قبضے میں لیے گئے دوسرے علاقوں کے ساتھ الحاق کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، گزشتہ برسوں سے جھوٹے بہانوں سے اس علاقے میں فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔