اس بیان میں حماس نے نشاندہی کی کہ اس سال نکبہ کی سالگرہ غزہ پر صہیونی دشمن کے حملے کے موقع پر منائی گئی جس کے دوران فلسطینی قوم اور مزاحمت نے ثابت کیا کہ وہ اپنے قومی حقوق کے دفاع اور خون کا بدلہ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ نے چودہ مئی مطابق یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا جس میں فلسطین کی آزادی اور اسکی حمایت کے لئے دنیا کے تمام حریت پسندوں اور امت اسلامیہ کے آپسی اتحاد پر زور دیا گیا ہے۔