تہران میں منعقد ہونے والے قرآن کریم کے تینتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء نے بدھ کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں کہا کہ ایک ایسے وقت جب سامراج کا مقصد مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنا ہے، امت اسلامیہ کو چاہئے کہ وہ اس الٰہی نعمت سے تمسک اختیار کرکے اتحاد کے راستے پر قدم بڑھائے۔