تاریخ شائع کریں2021 7 March گھنٹہ 15:22
خبر کا کوڈ : 495679

سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی26ویں برسی

شہید ڈاکٹر نقویؒ کی برسی کی مناسبت سے آج ملک کے مختلف شہروں میں سیمینارز، مجالس ترحیم اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہاہے۔ مرکزی اجتماع شہید کے مرقد علی رضا آباد لاہور میں منعقد کیا جارہاہے
سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی26ویں برسی
سفیر انقلاب بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی26ویں برسی کے آج ملک بھرمیں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور شیعہ علماءکونسل پاکستان کے تحت تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو ہم سے بچھڑے 26 برس بیت گئے۔ شہید ڈاکٹر نقویؒ کی برسی کی مناسبت سے آج ملک کے مختلف شہروں میں سیمینارز، مجالس ترحیم اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہاہے۔ مرکزی اجتماع شہید کے مرقد علی رضا آباد لاہور میں منعقد کیا جارہاہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان کی سرزمین پر کربلائی ، عاشورائی اور غدیری فکر کے امین تھے ۔ انہوں نے انقلاب اسلامی اور امام خمینیؒ کے پیغام کی ترویج اور اشاعت کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کررکھی تھی۔ ان کی پوری حیات جہد مسلسل سے عبارت تھی۔

مقررین نے کہا کہ شہید ڈاکٹر نقوی نے پاکستان کے بابصیرت اور غیور جوانوں کو آئی ایس او کے پلیٹ فارم پر منظم کرکے عالمی استعماری اور استکباری قوتوں امریکا اور اسرائیل کے عالمی استعماری اور استکباری قوتوں امریکا اور اسرائیل کے خلاف نبرد آزماہونے کا عزم وحوصلہ عطا کیاؕ

واضح رہے کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کسی تعارف کے محتاج نہیں، انہیں 7مارچ 1995 کو چوک یتیم خانہ لاہور پر ملک دشمن سعودی نواز تکفیری دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کے سفاک دہشت گردوں نے دن دہاڑے گولیوں سے بھون ڈالا تھا۔

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے ہمراہ ان کے باوفا محافظ تقی حیدر نے بھی اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا، شہید محمد علی نقوی نے قائد ملت جعفریہ علامہ مفتی جعفرحسین، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اورعلامہ سید ساجد علی نقوی کے شانہ بشانہ ملت تشیع کے حقوق کی جدوجہد تادم شہادت جاری رکھی۔
 
https://taghribnews.com/vdcjaiexhuqehmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ