امان میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ
بڑی تعداد میں اردنی عوام نے امان میں غاصب صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرکے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے
شیئرینگ :
بڑی تعداد میں اردنی عوام نے امان میں غاصب صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرکے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے
امان میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں نے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور غاصب صیہونی حکومت سے اپنی نفرت کا اعلان کیا۔
مظاہرین نے مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے اطراف میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو عبورکر کے سفارتخانے تک جانا چاہتے تھے لیکن اردن کے سیکورٹی اہلکاروں نے طاقت کا استعمال کرکے انہیں روک دیا جس کے بعد مظاہرین اور سیکورٹی فورس کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔
یاد رہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد اردن کے عوام تسلسل کےساتھ مظاہرہ کرکے غاصب صیہونی حکومت کا سفارتخانہ بند کرنے اور اس غاصب حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
یمنی چینل نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی فوج کا جدید ترین ڈرون طیارہ ایم کیو 9 یمنی ساحل کے ...