تاریخ شائع کریں2024 29 March گھنٹہ 18:18
خبر کا کوڈ : 629865

مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی نماز میں ایک لاکھ پچیس ہزار نمازیوں کی شرکت

اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے عائد پابندیوں کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصی پہنچ کر نماز جمعہ میں شرکت کی۔
مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی نماز میں ایک لاکھ پچیس ہزار نمازیوں کی شرکت
مسجد اقصیٰ میں ہزاروں فلسطینیوں نے صیہونی رجیم کی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی نماز میں شرکت کی۔

مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی نماز میں ایک لاکھ پچیس ہزار افراد نے شرکت کی۔

اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے عائد پابندیوں کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصی پہنچ کر نماز جمعہ میں شرکت کی۔

محکمہ اوقاف القدس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج مسجد اقصیٰ میں ایک لاکھ پچیس ہزار نمازیوں کی موجودگی میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔

واضح رہے کہ عوامی تنظیموں نے مسجد اقصیٰ میں صبح اور جمعہ کی نماز میں فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پر شرکت کے لئے بیت المقدس، مغربی کنارے اور مقبوضہ علاقوں کے باشندوں سے اپیل کی کہ وہ اس اسلامی مسجد میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تا کہ غاصب صیہونی رجیم کی پابندیوں اور جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں کی طرف سے فوج کی حمایت میں روزانہ حملے کئے جاتے ہیں۔

 غاصب صیہونی رجیم کا اصل ہدف مسجد الاقصی کے وقت اور جگہ کو تقسیم کرنا ہے جس کے بارے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں متعدد بار خبردار کر چکی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfv1dvtw6d0ca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ