تاریخ شائع کریں2015 29 July گھنٹہ 20:35
خبر کا کوڈ : 199959

پہلی مزاحمتی علماء الائنس کانفرنس

پہلی مزاحمتی علماء الائنس کانفرنس
ایران سے شیعہ سنی علماء کا وفد مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سیکریٹری آیت اللہ اراکی کی سربراہی میں شریک ہورہا ہے.
پہلی  مزاحمتی علماء الائنس کانفرنس
رپورٹ کے مطابق  پہلی  مزاحمتی علماء الائنس کانفرنس «اتحاد برای فلسطین» کے موضوع پر بیروت میں منعقد کی جارہی ہے جسمیں 43 ممالک سے 120 معروف علماء کی شرکت متوقع ہے.اس کانفرنس میں ایران سے شیعہ سنی علماء کا وفد مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سیکریٹری آیت اللہ اراکی کی سربراہی میں شریک ہورہا ہے.اس کانفرنس کا مرکزی محور مسئلہ فلسطین کے بارے میں عالم اسلام کا اتحاد ہے اور اعلامیے کے مطابق دو روزہ کانفرنس بیروت میں شروع ہوگی.
پہلی نشست « مسئله فلسطین کے اقدار» کے موضوع پر منعقد ہوگی جسمیں اتحاد،اخوت اور آزادی و مقاومت کے عنوان پر مباحثے ہوں گے.

دوسری نشست «فلسطین ، اعراب اور مسلمان»کے موضوع پر منعقد ہوگی جسمیں اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے کردار جوانوں کی اہمیت اور عورتوں اور دانشوروں کی ذمہ داریوں پر گفتگو ہوگی۔

تیسری نشست میں «فلسطین اور عالمی سازش» کے موضوع پر عالمی مفادات،عرب ممالک میں اتحاد،تکفیری سازش
اور امت مسلمہ کے مسائل کا جایزہ لیا جائے گا۔

چوتھی اور آخری موضوع «علما ء اور فلسطین» ہے جسمیں بیداری اسلامی،جہاد اور علماء کی وحدت اور اختلافات روکنے میں انکے کردار اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امت کے درمیان اتحاد کے موضوع پر تبادلے خیال ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdcbs9b89rhb99p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ