تاریخ شائع کریں2015 5 August گھنٹہ 20:25
خبر کا کوڈ : 200723

شامی قوم نے دہشت گردوں کو بے نقاب کر دیا۔علی شمخانی

شامی قوم نے دہشت گردوں کو بے نقاب کر دیا۔علی شمخانی
شام، مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا اور امن و امان کی بحالی چاہتا ہے۔ علی شمخانی
شامی قوم  نے دہشت گردوں کو  بے نقاب کر دیا۔علی شمخانی
ایران کے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی قوم، حکومت اور فوج کی استقامت نے دہشت گردوں کو بالکل بے نقاب کر دیا۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے شام کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران اس ملک کے عوام، حکومت اور فوج کی استقامت کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ داعش، دنیا بھر کے لئے ایک خطرہ ہے اور اس کے حامی اور ان کو خفیہ معلومات فراہم کرنے والے افراد، داعش کے ہاتھوں بے گناہ انسانوں کے قتل عام کے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ علی شمخانی نے کہا کہ شام کی جانب سے پیش کردہ فارمولہ اس ملک کے بحران کے حل کا انتہائی مفید طریقہ کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام، مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا اور امن و امان کی بحالی چاہتا ہے۔ علی شمخانی نے کہا کہ شام کی حکومت، قومی آشتی کے لئے مختلف دھڑوں کے مابین گفتگو کا راستہ ہموار کرنے کے در پے ہے۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے شام میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کو ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حمایت یافتہ حکومتی اداروں کی قانونی حیثیت کو کمزور کرنے سے بحران میں اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں بدامنی اور دہشت گردی کو فروغ حاصل ہو گا۔ تہران میں ہونے والی ملاقات کے دوران شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے علی شمخانی کو اپنے ملک کی صورتحال اور تکفیری عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ ولید المعلم نے زور دیکر کہا کہ بحران کے خاتمے کے لئے سفارتی طور و طریقوں پر عملدرآمد، شام کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار راہ حل کا حصول اور امن و سلامتی کا قیام اس وقت عمل میں آسکتا ہے کہ جب بعض ممالک، دہشت گردی کی حمایت کے سلسلے میں اپنے رویے پر نظر ثانی کریں اور حقیقی معنوں میں داعش اور دیگر تکفیری گروہوں کا مقابلہ کرنے کا ارادہ کریں-
https://taghribnews.com/vdcdxz0xsyt0z56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ