تاریخ شائع کریں2017 27 May گھنٹہ 10:28
خبر کا کوڈ : 269332

سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فورسز کے حملے میں متعدد فوجی ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں ایک سعودی فوجی کمانڈر بھی شامل ہے
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں نجران میں سات سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فورسز کے حملے میں متعدد فوجی ہلاک
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں نجران میں سات سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کی سرحد کے اندر نجران کے علاقے میں علیب نامی ایک نئے سعودی فوجی مرکز کونشانہ بنایا جس میں سات سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ 

ہلاک ہونے والوں میں ایک سعودی فوجی کمانڈر بھی شامل ہے۔ اس حملے میں سعودی فوج کی ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جیزان میں بھی الکرس فوجی اڈے پر حملہ کیا جس میں سعودی فوج کو خاصا نقصان پہنچا۔

اس درمیان یمنی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے صوبہ تعز کے علاقے الضباب اور الصلو میں سعودی فوج کے ٹھکانے پرزبردست حملہ کیا ہے۔ سعودی طیاروں نے جمعےکو بھی یمن کے صوبہ مارب کے علاقے صرواح پر اپنی وحشیانہ  بمباری جاری رکھی  
https://taghribnews.com/vdcexo8wwjh8pxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ