تاریخ شائع کریں2016 27 December گھنٹہ 17:30
خبر کا کوڈ : 255211

تل ابیب حکومت دنیاوی حمایت کھوچکی ہے۔امریکی سیاسی تجزیہ نگار انتھونی ہال

تل ابیب حکومت دنیاوی حمایت کھوچکی ہے۔امریکی سیاسی تجزیہ نگار انتھونی ہال
امریکہ کے ایک سیاسی تجزیہ نگار اور ہیرلڈ ٹریبون کے مدیر اعلیٰ نے سلامتی کونسل کی اسرائیل مخالف قرارداد کو ایک تاریخی فیصلہ قراردیتے ہوئےکہاہےکہ اس قرارداد کا واضح پیغام یہ ہےکہ اسرائیل دنیا بھر کی حمایت سے محروم ہورہاہے۔

امریکہ کے ایک سیاسی تجزیہ نگار اور ہیرلڈ ٹریبون کے مدیر اعلیٰ نے سلامتی کونسل کی اسرائیل مخالف قرارداد کو ایک تاریخی فیصلہ قراردیتے ہوئےکہاہےکہ اس قرارداد کا واضح پیغام یہ ہےکہ اسرائیل دنیا بھر کی حمایت سے محروم ہورہاہے۔

امریکی سیاسی تجزیہ نگار اور ہیرلڈ ٹریبون کے مدیر اعلیٰ انتھونی ہال نے پریس ٹی وی کےساتھ انٹرویو میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر پر روک لگانے کی قرارداد پر تبصرہ کرتے ہوئےاس قرارداد کو اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کے خلاف ایک تاریخی فیصلہ قراردیکر کہاکہ اس قرارداد سے یہ واضح پیغا م ملا ہےکہ تل ابیب حکومت دنیاوی حمایت کھوچکی ہے۔

 انتھونی ہال نے کہا کہ اسرائیل کی خوفناک وحشی رژیم اورتوسیع پسندی کی ناجائز حکومت فلسطینی اوردنیا بھر کے مہذب لوگوں کی تذلیل کررہی ہے اورسلامتی کونسل کی قرارداد اس بات کا ثبوت ہےکہ عالمی سطح پر یہودیوں اورخاصکر اسرائیل کو جوابدہ بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نےکہاکہ اس قرارداد سے یہ بات واضح ہوتی ہےکہ اسرائیلی شہری اوراسرائیل کی ناجائز حکومت جوکہ دوسرے ممالک کے علاقوں میں بربریت اورتوسیع پسندی جاری رکھے ہوئےہیں کو بین الاقوامی برادری کی حمایت اورپشت پناہی حاصل نہیں ہے۔

 انتھونی ہال نے امریکی نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سےصیہونی غیر قانونی آبادکاری کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کے بیانات سے یہ بات صاف ظاہر ہوجاتا ہےکہ وہ مکمل طورپر اپنے اصولوں کے پابند نہیں ہیں ۔واضح رہےکہ عرب ممالک پر جنگوں کے بعد 1948 ء میں اسرائیل کی بنیاد رکھی گئی تھی لیکن 1967 ء کے بعد اس ناجائز رژیم نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم سمیت فلسطین کے کئی علاقوں پر فوجی حملوں کے ذریعے غیر قانونی قبضہ جمایا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfytd0yw6dt0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ