تاریخ شائع کریں2017 22 March گھنٹہ 12:40
خبر کا کوڈ : 263411

شمالی کوریا نے امریکہ کو ایک بار پھر دھمکی دے دی

شمالی کوریا امریکا سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت اور جذبہ رکھتا ہے
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکا کوبھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
شمالی کوریا نے امریکہ کو ایک بار پھر دھمکی دے دی
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکا کوبھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے سرکاری ٹی وی پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا امریکا سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت اور جذبہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے جاپان کے دورے کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے شمالی کوریا کو سخت الفاظ میں خبردار کیا تھا کہ وہ جنوبی کوریا اورامریکہ مخالف اقدامات سے باز رہے۔

ادھر ٹرمپ انتظامیہ نے شمالی کوریا پر سخت پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کوریا کو گلوبل فنانشل سسٹم سے بے دخل کرنے کیلیے مزید سخت پابندیاں لگانے کیلیے غور کیا جا رہا ہے، مزید پابندیاں لگانے کا مقصد شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے ایٹمی پروگرام کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgqw9xqak93t4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ