تاریخ شائع کریں2017 24 May گھنٹہ 17:57
خبر کا کوڈ : 269118

ایرانی میزائل ٹیکنالوجی کے بارے میں دشمنوں کا بیان نادانی کا مظہر ہے

ایران دشمنوں کی کوئی پرواہ کئے بغیر ضرورت کے مطابق میزائل تیار کرتا رہے گا
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی میزائلی طاقت کے بارے میں دشمنوں کا بیان ان کی نادانی کا مظہر ہے اس لئے کہ ایران کی طاقت قوم پر اس کا یقین و اعتماد ہے۔
ایرانی میزائل ٹیکنالوجی کے بارے میں دشمنوں کا بیان نادانی کا مظہر ہے
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی میزائلی طاقت کے بارے میں دشمنوں کا بیان ان کی نادانی کا مظہر ہے اس لئے کہ ایران کی طاقت قوم پر اس کا یقین و اعتماد ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کی طاقت صرف میزائل ہی نہیں ہے تاہم ایران دشمنوں کی کوئی پرواہ کئے بغیر ضرورت کے مطابق میزائل تیار کرتا رہے گا۔انھوں نے ایرانی قوم کے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر عراق کی صدام حکومت کی جارحیت کے زمانے میں دشمنوں کے پاس میزائل اور طیارے بہت زیادہ تھے اور ان دشمنوں نے صدام کو جدید ترین جنگی طیاروں، ٹینکوں، توپوں اور کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کر رکھا تھا مگر ایرانی قوم نے اپنے جذبہ ایمان، اتحاد و یکجہتی اور ولی فقیہ کی اطاعت کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔صدر مملکت نے اسی طرح خرم شہر کی آزادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر عراق کی مسلط کردہ جنگ میں پوری دنیا، ایرانی قوم کے سامنے آ کھڑی ہوئی تھی پھر بھی ایرانی قوم نے ایک بڑا معجزہ کر دکھایا۔ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران پر حملے میں صدام حکومت کی فوج کے لئے علاقے کے عرب ملکوں کی جانب سے ہمہ جہتی حمایت کے اعتراف نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ تین خرداد مطابق چوبیس مئی کو خرم شہر کی آزادی، جارح دشمن کے مقابلے میں ایرانی قوم کی سب سے بڑی اور زبردست کامیابی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcgqy9x7ak93q4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ