تاریخ شائع کریں2017 25 June گھنٹہ 12:00
خبر کا کوڈ : 272907

افغانستان و پاکستان کے لئے امریکا کے خصوصی ایلچی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن متعدد خصوصی ایلچیوں کی ذمہ داریاں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں
افغانستان و پاکستان کے لئے امریکا کے خصوصی ایلچی نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جسکے بعد یہ اہم ترین عہدہ خالی ہوگیا ہے۔
افغانستان و پاکستان کے لئے امریکا کے خصوصی ایلچی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
 افغانستان و پاکستان کے لئے امریکا کے خصوصی ایلچی نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جسکے بعد یہ اہم ترین عہدہ خالی ہوگیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ خوصی ایلچی برائے افغانستان و پاکستان لوریل ملر نے عہدے چھوڑ دیا ہے جب کہ ان کے متبادل کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیتھرنوریٹ نے بتایا کہ ملر محکمے میں اپنی پرانی پوزیشن پر واپس جارہے ہیں جب کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اب اس عہدے کا کیا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جب سے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر بنے ہیں وہ سفارتی اخراجات میں کمی چاہتے ہیں اور امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن متعدد خصوصی ایلچیوں کی ذمہ داریاں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

ملراب امریکی محکمہ خارجہ کے ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز کے لیے فرائض انجام دیں گے جو کہ صرف پاکستان اور افغانستان نہیں بلکہ ہندوستان سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے معاملات پر نظر رکھتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgzx9xuak9uy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ