تاریخ شائع کریں2016 24 August گھنٹہ 17:41
خبر کا کوڈ : 242796

آل سعود یمنی خواتین وبچوں کا قتل عام کررہا ہے:الیسن بودین

آل سعود یمنی خواتین وبچوں کا قتل عام کررہا ہے:الیسن بودین
ایک ایرانی نیوزایجنسی کےساتھ انٹرویو میں کینیڈا کے سرگرم سیاسی کارکن الیسن بودین نے کہا کہ آل سعود سامراجی ممالک کے اسلحہ سے یمنی خواتین وبچوں کا قتل عام کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم (mawo) یمنی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت اوریمن پر سعودی عرب کی بمباری کی مخالف ہے۔ انہوں نےکہاکہ یمن کا شمار پہلے سے ہی دنیا کے غریب ترین ملکوں میں ہوتا ہے اوراسے سامراجی طاقتوں کی طرف سے فروخت کئے گئے بموں سے تباہ کیاجارہا ہے ۔

یمنی عوام پر سعودی عرب کی وحیشانہ بمباری کے باوجود مغربی ممالک کی طرف سے سعودی عرب کو جاری حمایت کی طرف  اشارہ کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ اس سے  ظاہر ہوتا ہےکہ امریکہ ،کینیڈا  اور دیگر سامراجی قوتوں  کیلئے سعودی عرب کس قدراہم ہے۔

انہوں نےکہاکہ 2001 ء میں  افغانستان پر جارحیت کے بعد ہم نے اس عرصے کو جنگ وقبضے کا نیادورقراردیاجس کا مطلب یہ ہےکہ امریکہ اوراسکے مغربی اتحادی مشرق وسطیٰ اورشمالی افریقہ میں تنازعات پیداکرکے ان پر قابض ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نےکہاکہ یمن کے معاملے میں میرا ماننا ہےکہ سامراجی طاقتیں سعودی عرب کااستعمال کررہی ہیں تاکہ افغانستان کی طرح اس عرب ملک میں افراتفری پیداکرکے اس اسٹریٹجک  علاقے پر کنٹرول کیاجاسکے۔

الیسن بودین نےکہاکہ سامراجی طاقتیں اس لئے سعودی عرب کی حمایت کررہے ہیں کیونکہ یمن ان طاقتوں کیلئے سیاسی واقتصادی لحاظ سے اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کینیڈا حکومت نے سعودی عرب کو کتنا اسلحہ فروخت کیا انہوں نےکہاکہ ہماری تنظیم نے اسے متعلق ایک پٹیشن مہم کا آغاز کیا جس کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ سعودی عرب اورحکومت کینیڈا کے درمیان 15 ارب ڈالروں کے اسلحہ کے معاہدے طے پائے ہیں ۔

سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا سربراہ چننے سے متعلق انہوں نےکہاکہ بین الاقوامی برادری پر یہ واضح ہوچکا ہےکہ آل سعود کا انسانی حقوق کونسل سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ یہ ملک بڑے پیمانے پر انسانی حقوق پامال کرتاآرہا ہے۔

انہوں نےکہاکہ افسوس کامقام ہےکہ سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی طرف سے پہلے  بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیاگیا لیکن بعد میں اس فیصلے کو الٹ دیاگیا جس سے  ظاہرہوتا ہےکہ سعودی عرب سامراجی طاقتوں کا ایک اہم ہتھیار ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjh8e8muqexaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ