تاریخ شائع کریں2017 24 July گھنٹہ 12:56
خبر کا کوڈ : 276492

کابل میں ایک بار پھر خودکش دھماکہ/ ۲۴ افراد جاں بحق اور زخمی

افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے مشیر اور معروف شیعہ عالم دین محمد محقق کے گھر کے نزدیک خودکش کار بم دھماکہ ہوا
افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے مشیر اور معروف شیعہ عالم دین محمد محقق کے گھر کے نزدیک خودکش کار بم دھماکہ ہوا
کابل میں ایک بار پھر خودکش دھماکہ/ ۲۴ افراد جاں بحق اور زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے مشیر اور معروف شیعہ عالم دین محمد محقق کے گھر کے نزدیک خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 24  افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صبح کابل کے علاقے گلئی دواخانہ میں خودکش کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق بم دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی اور آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں جب کہ دھماکے کا نشانہ بننے والی نجی کمپنی کے سی ای او افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے مشیر اور معروف شیعہ عالم دین محمد محقق کی رہائش گاہ بھی دھماکے سے قریب بتائی جاتی ہے۔

افغان سیکیورٹی کے اداروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کار بم دھماکہ خود کش تھا تاہم اس میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کی قسم اور مقدار کے بارے میں جاننے کےلیے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ اب تک کسی بھی تنظیم نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjhme88uqeaxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ