وہ عراقی جو آٹھ سال ایرانیوں کے خون کے پیاسے رہے اب ان کے مہمان نواز ہیں اس بات نے دشمن کا سکون برباد کر رکھا ہے۔ خدا کے فضل و کرم سے ہمیشہ دشمن کو الٹی منہ کی کھانی پڑی ہے۔
شیئرینگ :
تحریر: ابو ہادی
بشکریہ:حوزہ نیوز ایجنسی
ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ یہ واشنگٹن ڈی سی ہی تو ہےجہاں سے ڈوریں ہلائی جاتی ہیں، لیکن یہ نہیں جانتے کہ خدا کی رسی کتنی مضبوط ہے کہ جس کو بندگان خدا مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں اور خدا اپنے بندوں کو کبھی گرنے نہیں دیتا اور دشمن کے سامنے کبھی شرمندہ نہیں ہونے دیتا ہے یہ دشمن ہے کہ جو ہمیشہ اپنی سازشوں کی وجہ سے شرمندہ ہوا ہے.
دشمن نے حالیہ سازشوں میں سے ایک کا آغاز چائنہ سے کیا ان کا ہدف روس اور ایران تھا،ایک وائرس کو ایجاد کیا اور اپنے دشمن بلاک پر حملہ کیا آج کل کے سوفٹ وار کے دور میں اس طرح کے سلاح کو استعمال کیا جاتا ہے۔
جبکہ دشمن کی امیدوں کے برخلاف چائنہ، روس اور ایران نے بہت اچھے انداز میں اپنے لوگوں کی حفاظت کی اور سختی سے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا رہے۔
دوسری طرف امریکہ میں اس وائرس نے سب سے زیادہ جانی نقصان پہنچایا ،جس کے اعداد وشمار کا تناسب باقی ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے اس بار بھی ان کی سازش نے انہی کو آلیا اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور امریکہ اپنے آپ کو اس منحوس وائرس سے محفوظ نہ رکھ سکا۔
ان کی دوسری سازش یہ تھی کہ حاج قاسم سلیمانی کو عراق میں شھید کر کے ایران اور عراق کے درمیان شدید اختلافات اور جنگ کی راہ ہموار کی جائے، جبکہ ایسا نہیں ہو سکا حاج قاسم کو تنہا نہ چھوڑنے والے ابو مھدی مہندس تھے جنہوں نے حاج قاسم کا ساتھ بہشت تک دیا، اس کی بدولت نہ یہ کہ اختلافات میں کمی آئی بلکہ دونوں ممالک ان دو شخصیات کی بدولت مزید قریب آئے اور یہ امریکہ کی بد بختی کا سبب بنا، عراق میں ان کے اڈوں پر حملہ کیا گیا، امریکہ کو عراق سے بھاگنا پڑا،
اور اس بار بھی جس کی دشمن امید لگائے ہوئے تھے اس کے برعکس خدا نے ان شیطانوں کے خلاف سازش کی، وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللَّـهُ وَاللَّـهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ اور ان (یہودیوں ) نے (حضرت عیسیٰ کے قتل کی ) سازشیں کیں اور اللہ نے (بھی جوابی) تدبیر فرمائی (حضرت عیسیٰ کو محفوظ رکھنے کی ) اور اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔ (سورہ آل عمران آیت 54) اور بقول رہبر انقلاب اسلامی ایران سید علی خامنهای دام ظلہ العالی کہ ہم ان کو مشرق وسطیٰ سے نکال باہر کریں گے۔
سن 2018 اور 2019 میں انہوں نے اربعین جیسے عظیم الشان اجتماع کو ناکام بنانے کی لاحاصل کوشش کی، اور ابھی بھی ٹھیک اربعین حسینی سے پہلے ایسا کیا گیا
2019 میں کچھ ویڈیوز شائع ہوئیں تھیں کہ جس میں تخریب کاروں کے درمیان ڈالرز تقسیم ہوتے دیکھے گئے تھے، اس بار پھر ڈالر اپنا زور دیکھارہا ہےاور ان کا ہدف و مقصد اربعین حسینی پر جمع ہونے والے زائرین کو روکنا ہے۔
دشمن اس اربعین حسینی سے خوف زدہ ہے اس سفر عشق میں مومنین کے درمیان بڑھنے والی اس محبت، ایثار و قربانی سے خوف زدہ ہے وہ جانتا ہے کہ یہ اربعین حسینی امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کی زمینہ سازی کا بہترین موقعہ ہے جو تشیع کی بہترین تربیت گاہ بن رہا ہے۔
دشمن یہی تخریب کاریاں عاشورا پر کیوں نہیں کرتا ؟
کیونکہ اس موقعے پر اربعین جتنا اجتماع نہیں ہوتا ان کو صرف اور صرف اب اربعین سے مسئلہ ہورہا ہے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں یہ بے سکون ہیں ان کو چین کی نیند نہیں ہے یہ مومنین کو ایک ہدف و مقصد پر جمع ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔
وہ عراقی جو آٹھ سال ایرانیوں کے خون کے پیاسے رہے اب ان کے مہمان نواز ہیں اس بات نے دشمن کا سکون برباد کر رکھا ہے۔ خدا کے فضل و کرم سے ہمیشہ دشمن کو الٹی منہ کی کھانی پڑی ہے۔
2019کی طرح اس بار بھی آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ العالی اپنی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مراجع کی قوت اور فتویٰ کی طاقت کو لوگوں پر ظاہر کر دیں گے۔ اور ان کی ایک بات سے سب پر امن اربعین حسینی کو عشق امام حسین علیہ السلام میں گزاریں گے،اور دشمن کے مکر کو ناکام بنا دیں گےدشمن اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ وہ مومنین کے دلوں میں جو حرارت اور تڑپ عشق امام حسین علیہ السلام میں پیدا ہوئی ہے اس کو کبھی ٹھنڈا کر سکتا ہے۔
قالَ رَسُولُ اللّهِ (صلّى اللّه علیه و آله)
اِنَّ لِقَتْلِ الْحُسَیْنِ علیه السّلام حَرارَةً فى قُلُوبِ الْمُؤ منینَ لا تَبْرُدُ اَبَداً
پیامبر اکرم (صلّى اللّه علیه و آله) فرماتے ہیں؛
شہادت امام حسین علیہ السلام کی وجہ سے مومنین کے دلوں میں ایسی حرارت پیدا ہوچکی ہے جو کبھی ٹھنڈی نہیں ہوسکتی۔