تاریخ شائع کریں2025 8 January گھنٹہ 19:01
خبر کا کوڈ : 663633

امریکا دنیا کاسب سے بڑا طاغوت ہے

 ٹرمپ عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل ہی حماس کو تیسری وارننگ جاری کردی ہے، حماس کو فلسطینی عوام کی حمایت حاصل ہے، مگر جمہوریت کے دعوے دار مغرب و امریکہ کو یہ جمہوریت قبول نہیں
امریکا دنیا کاسب سے بڑا طاغوت ہے
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکا دنیا کاسب سے بڑا طاغوت ہے، ہم واشنگٹن اور اس کے حواریوں کے خلاف جدوجہد کو دین کا تقاضا سمجھتے ہیں۔

اپنے بیان میں سربراہ جماعت اسلامی نےامریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  امریکا دنیا کاسب سے بڑا طاغوت ہے، جو امریکا کے ساتھ چلے گا وہ اسلام اور پاکستان کے خلاف چلے گا، ملک میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا انسانیت اور جمہوریت کا دشمن ہے، وہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کررہا ہے، ہم واشنگٹن اور اس کے حواریوں کے خلاف جدوجہد کو دین کا تقاضا سمجھتے ہیں۔ 

حافظ نعیم نے کہا کہ ٹرمپ عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل ہی حماس کو تیسری وارننگ جاری کردی ہے، حماس کو فلسطینی عوام کی حمایت حاصل ہے، مگر جمہوریت کے دعوے دار مغرب و امریکہ کو یہ جمہوریت قبول نہیں۔ 

 
https://taghribnews.com/vdcgww93wak9334.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ