حزب اللہ نے "عماد4 "کے نام سے اپنی زمین دوز میزائلی تنصیبات کی فلم جاری کردی
حزب اللہ کی طرف سے جاری ہونے والی ویڈیو فلم میں مستقبل میں ہر قسم کی جنگ کی صورت میں پورے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حملے کرنے کے حوالے سے عربی، عبرانی اور انگریزی زبانوں میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے سخت انتباہات بھی شامل ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے پہلی بار اپنے زمین دوز میزائل سٹی کا ویڈیو جاری کیا ہے
حزب اللہ نے "عماد4 "کے نام سے اپنی زمین دوز میزائلی تنصیبات کی فلم جاری کردی ہے۔
المیادین ٹی وی نے بتایا ہے کہ یہ تنصیبات خفیہ طور پر تیار کی گئی ہیں اور دشمن کے حملوں کے مقابلے میں محفوظ اور محکم ہیں۔
حزب اللہ کی طرف سے جاری ہونے والی ویڈیو فلم میں مستقبل میں ہر قسم کی جنگ کی صورت میں پورے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حملے کرنے کے حوالے سے عربی، عبرانی اور انگریزی زبانوں میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے سخت انتباہات بھی شامل ہیں۔
حزب اللہ لبنان کی جاری کردہ اس ویڈیو فلم میں "عماد 4" انڈر گراؤنڈ ملیٹری بیس کے، میزائل فائر کرنے کے عظیم لانچروں سمیت مختلف حصے دکھائے گئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے یہ ویڈیو فلم ایسی حالت میں جاری کی ہے ابھی گزشتہ دنوں صیہونی فوج کے سابق مشیر رام عمیناح نے کہا ہے کہ میزائلوں کے ذخیرے کے لحاظ سے حزب اللہ لبنان دنیا کی پانچ بڑی میزائلی طاقتوں میں شامل ہے۔
صیہونی فوج کے سابق مشیر نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں( صیہونی آبادکاروں) کو حزب اللہ کے خطرات کی سطح کا ادراک نہیں ہے۔
صیہونی فوج کے سابق مشیر نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے پاس میزائلوں کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور اس کا شمار، امریکا، چین، روس اور جرمنی کے ساتھ دنیا کی پاںچ بڑی میزائلی طاقتوں میں ہوتا ہے۔
اسی سلسلے میں امریکی نیوز سائٹ "میڈیا لائن" نے بھی ابھی حال ہی میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ حزب اللہ لبنان صیہونی حکومت کے لئے بڑا فوجی خطرہ ہے کیونکہ اس کے پاس دسیوں ہزار مجاہد اور ایک لاکھ سے زائد میزائل موجود ہیں۔
اسی کے ساتھ صیہونی حکومت کی " سیکورٹی" نامی تنظیم کے سربراہ " امیر اویوی" نے کہا ہے کہ حزب اللہ ایک ڈراؤنا خواب ہے اور ہمارے پاس اس کے مقابلے کی توانائی نہیں ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...