تاریخ شائع کریں2024 14 November گھنٹہ 17:30
خبر کا کوڈ : 657422

حزب اللہ نے "فادی 6" میزائل کی تصاویر اور اس کی صلاحیتوں کی ویڈیو جاری کردی

حزب اللہ کے وار میڈیا سیل نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ تل ابیب پر تازہ ترین حملہ فادی 6 زمین سے زمین پر مار کرنے والے ٹیکٹیکل میزائل کے ذریعے کیا گیا ہے۔
ویڈیو فائل ڈاؤن لوڈ کریں
حزب اللہ نے "فادی 6" میزائل کی تصاویر اور اس کی صلاحیتوں کی ویڈیو جاری کردی۔

حزب اللہ کے وار میڈیا سیل نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ تل ابیب پر تازہ ترین حملہ فادی 6 زمین سے زمین پر مار کرنے والے ٹیکٹیکل میزائل کے ذریعے کیا گیا ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری شدہ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل 225 کلومیٹر کی دوری تک اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور 140 کلوگرام کا وارہیڈ اس پر نصب ہے۔

سالڈ فیول سے چلنے والے اس میزائل کی ڈیزائننگ اور تعمیر دونوں اسلامی استقامتی تنظیم کے ماہرین کی توسط سے انجام پائی ہے۔

حزب اللہ کے جاری شدہ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اس میزائل کو سب سے پہلے تل ابیب کے جنوب مشرق میں واقع تل نوف فضائی اڈے پر آزمایا گیا۔ یہ حملہ انتہائی کامیاب رہا۔

اس کے علاوہ حزب اللہ نے آج تل ابیب میں واقع صیہونی وزارت جنگ کی عمارت کو بھی پہلی بار براہ راست ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ "خيبر آپریشن" کے تحت بدھ کی شام ساڑھے 3 بجے خاص قسم کے ڈرون طیاروں کے ایک پورے اسکواڈرن کے ذریعے الکریاہ فوجی مرکز کو نشانہ بنایا گیا جہاں صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے علاوہ، غاصب فوج کا ہیڈکوارٹر، وار روم اور صیہونی فضائیہ کا کنٹرول اینڈ کمان واقع ہے۔

یہ کارروائی "لبیک یا نصراللہ" کے سلوگن کے ساتھ انجام پائی۔

ایک اور کارروائی میں بھی حزب اللہ کے مجاہدوں نے لبنان کی سرحدوں سے 55 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع عاموس فوجی اڈے کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔

تمام اہداف کو پوری باریک بینی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا اور حملہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔
https://taghribnews.com/vdcf0edv0w6dtja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ