امریکہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم نہیں کرے گا
امریکا نے مذاکرات شروع ہونے سے پہلے اقتصادی دہشت گردی بند کرنے سے انکار کردیا ہے
امریکا کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ شینکر نے جمعے کی صبح اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی حکومت مذاکرات سے پہلے ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہا
شیئرینگ :
امریکا نے مذاکرات شروع ہونے سے پہلے اقتصادی دہشت گردی بند کرنے سے انکار کردیا ہے۔
امریکا کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ شینکر نے جمعے کی صبح اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی حکومت مذاکرات سے پہلے ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن یہ شرط قبول نہیں کریں گے کہ مذاکرات سے پہلے پابندیاں اٹھائی جائیں۔انھوں نے دعوا کیا کہ ایران نے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کی ہے۔یاد رہے کہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ پابندیوں اور دباؤ کی حالت میں امریکا کے ساتھ مذاکرات ہرگز نہیں کئے جائیں گے۔درایں اثنا جرمن وزیر خارجہ نے بھی بدھ کو ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ امریکا کے ساتھ بغیر کسی شرط کے مذاکرات کرے ۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کی رات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ امریکا کی پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دباؤڈالنے کی پالیسی ختم ہوئے بغیر مذاکرت ہر گز نہیں ہوسکتے۔