تاریخ شائع کریں2020 14 March گھنٹہ 23:30
خبر کا کوڈ : 455033

صدر روحانی کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی سے اظھار تشکر

جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کوروناو آئرس کام قابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں وزیر صحت کی طرف سے 11 صوبوں میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی تجویز کو منظور کرلیا ہے۔
صدر روحانی کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی سے اظھار تشکر
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں وزیر صحت کی طرف سے 11 صوبوں میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی تجویز کو منظور کرلیا ہے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کوروناو آئرس کامقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ۔ صدر نے اس اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں وزیر صحت کی طرف سے 11 صوبوں میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی تجویز کو منظور کرلیا ہے۔ اس اجلاس میں وزیر صحت کے معاون نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کے سلسلے میں  1200 طبی مراکز قائم کرنے کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ صدر حسن روحانی نے اس اجلاس میں ڈاکٹروں، پیرا میڈيکل اسٹاف اور طبی عملے کے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت کے اہلکار کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فرنٹ لائن پر اپنی ماموریت انجام دے رہے ہیں اور حکومت کے تمام ادارے ان کے ساتھ تعاون کے پابند ہیں۔ صدر حسن روحانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے مسلح افواج میں صحت ہیڈکوارٹر قائم کرنے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج بھی قوم کی خدمت میں وزارت صحت کے شانہ بشانہ خدمت رسانی کے عمل میں مصروف ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjtiextuqeiyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ