امریکی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے " التاجی " پر کم سے کم 25 راکٹ داغے گئے ہیں
امریکی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے " التاجی " پر کم سے کم 25 راکٹ داغے گئے ہیں
شیئرینگ :
امریکی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے " التاجی " پر کم سے کم 25 راکٹ داغے گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے " التاجی " پر کم سے کم 25 راکٹ داغے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراق میں امریکہ کے التاجی فوجی اڈے پر نامعلوم مقام سے کم سے کم دو درجن سے زائد راکٹ داغے گئے ہیں جو امریکی فوجیوں کے رہائشی کمرے میں گرے تاہم جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ دو دن قبل بھی التاجی میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گيا تھا جس میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد امریکی فوج نے بھی اگلے ہی روز عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔