تاریخ شائع کریں2020 14 March گھنٹہ 23:43
خبر کا کوڈ : 455036

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بائيولوجیکل حملے سے دفاع کیلیے سرگرمیوں کا آغاز کردیا

بائیو لوجیکل دفاعی تیاریوں کے حکم کے بعد ایرانی فوج کے سربراہ  نے کل سے ملک بھر میں بائيولوجیکل دفاعی مشقوں کے آغاز کا اعلان
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے مسلح افواج میں صحت ہیڈکوارٹر قائم کرنے اور بائیو لوجیکل دفاعی تیاریوں کے حکم کے بعد ایرانی فوج کے سربراہ نے کل سے ملک بھر میں بائيولوجیکل دفاعی مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بائيولوجیکل حملے سے دفاع کیلیے سرگرمیوں کا آغاز کردیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے مسلح افواج میں صحت ہیڈکوارٹر قائم کرنے اور بائیو لوجیکل دفاعی تیاریوں کے حکم کے بعد ایرانی فوج کے سربراہ نے کل سے ملک بھر میں بائيولوجیکل دفاعی مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے مسلح افواج میں صحت ہیڈکوارٹر قائم کرنے اور بائیو لوجیکل دفاعی تیاریوں کے حکم کے بعد ایرانی فوج کے سربراہ  نے کل سے ملک بھر میں بائيولوجیکل دفاعی مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی  کی قیادت میں ایرانی فوج کے اعلی افسروں کا ہنگامی اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقد ہوا ، جس میں ملک بھر میں موجود آرمی میڈیکل مراکز کے علاوہ 300 جدید میڈیکل سینٹر قائم کرنے اور بائیولوجیکل اور حیاتیاتی دفاعی مشقوں کو آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی ، ایرانی فوج کے  ڈپٹی کوآرڈینیٹرایڈمرل سیاری ، ایرانی بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئرجنرل حیدری ، فضائیہ کے سربراہ جنرل صباحی فرد ، ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل خانزادی اور فوج کے میڈیکل شعبہ کے ڈپٹی کمانڈر نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ ہم حیاتیاتی دفاعی مشقوں میں فوج کی تمام ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcc1pq0e2bqpx8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ