کورونا وائرس کے سبب قم میں مقدس مقامات عارضی طور پر بند کردیے گئے
شعبہ زائرین کے انچارج یونس عالی پور نے وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی طرف سے جاری حکمنامہ کے مطابق کہا
قم میں شعبہ زائرین کے انچارج نے وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی طرف سے جاری حکمنامہ کے مطابق کہا ہے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر اور مسجد جمکران کو عارضی طور پر بند کردیا جائےگا
شیئرینگ :
صوبہ قم میں شعبہ زائرین کے انچارج نے وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی طرف سے جاری حکمنامہ کے مطابق کہا ہے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر اور مسجد جمکران کو عارضی طور پر بند کردیا جائےگا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ قم میں شعبہ زائرین کے انچارج یونس عالی پور نے وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی طرف سے جاری حکمنامہ کے مطابق کہا ہے کہ کوروناو ائرس کی روک تھام کے سلسلے میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر ، مسجد جمکران اور دیگر امامزادوں کے مزارات کو عارضی طور پر بند کردیا جائےگا۔ عالی پور نے کہا یہ حکمنامہ وزیرداخلہ کی طرف سے جاری کیا گيا ہے جس پر بہت جلد عمل در آمد کیا جائےگا۔